پی ٹی سی ایل ملک وال کے ایس ڈی او امجد اقبال کی والدہ مرحومہ کی رسم چہلم

ملکوال خبریں 9 Nov 2026 khurramsaith

ملکوال(نامہ نگار) پی ٹی سی ایل ملکوال کے ایس ڈی او امجد اقبال شاہ اور جاوید اقبال شاہ کی والدہ مرحومہ کی رسم چہلم، دربار کلس شریف کے سجادہ نشین پیر شمیم صابر صابری نے دعائے مغفرت کرائی۔ تفصیلات کیمطابق پی ٹی سی ایل ملکوال کے ایس ڈی او امجد اقبال شاہ اور جاوید اقبال شاہ کی والدہ مرحومہ کی روح کو ایصالِ ثواب کیلئے چہلم کا ختم شریف محلہ صابری ملکوال میں ان کے دارہ میں پڑھایا گیا۔ محفل چہلم کی صدارت پیر شمیم صابر صابری نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شہزاد اقبال صابری نے کہا کہ مسلمان کا اصل گھر جنت ہے جس کی تیاری ہر مسلمان کو اس دنیاوی زندگی میں کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں ہر بندہ دولت کی ہوس میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ وہ اپنی موت اور آخری منزل کو بھول چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللّٰہ، رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور قرآن مجید کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا ہو گا تاکہ موت کے بعد آخرت کی منازل آسان ہوں۔ چہلم کی محفل میں، پیر راشد شمیم صابری، پیر محمد سلیم صابری، پیر نسیم صابری، پیر عمران صابری سجادہ نشین، ڈاکٹر بہزاد، ماہر تعلیم راجہ منیر حسین، محمد اشرف، سینئر صحافی نسیم اکمل خان، شاہد محمود عاطف، طارق بھٹی، ملک محمد اختر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ محفل کے آخر میں دربار کلس شریف کے سجادہ نشین پیر شمیم صابر صابری نے دعائے مغفرت کی۔

Comments

No comments yet - be the first to say something.

Sign in to join the conversation.