پشاور اسکول حادثہ؛ ریسکیو آپریشن مکمل، اموات کی تعداد 35 ہوگئی

اہم معلومات 15 Oct 2026 admin

شاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2026ء) پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت گرنے کے باعث 33 بچوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، کل 20 زخمی بچوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے زیادہ تر کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ سر پر چوٹیں لگنے والے 3 شدید زخمی بچوں کا علاج تاحال جاری ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں 12 بچیاں اور خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں، تمام میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نجی اسکول کی عمارت کا تکنیکی معائنہ نہیں کیا گیا تھا، یہ اسکول مارچ 2026ء میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا اور خستہ حال عمارت ہونے کے باوجود اس کو رجسٹریشن دے دی گئی، ایم ڈی کے پی پی ایس آر اے جاوید اقبال نے بتایا کہ پی ایس آر اے کے پاس عمارتوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والی کوئی ٹیم موجود نہیں، کلاس رومز اور دیگر انتظامی معیار پورا ہونے پر اسکول کو رجسٹرڈ کیا گیا، خستہ عمارتوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار تو ہے لیکن اسکول بند کرنے کا اختیار نہیں۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اسکول کے پرنسپل کو بھی حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ کب بنا تھا اس کی انکوائری کی جا رہی ہے اور واقعے کی باضابطہ ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے، منہدم ہونے والی اسکول کی عمارت 3 منزلہ تھی اور واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

2 comments

  1. Fariya

    This is really very sad accident, may Allah bless them. Ameen

  2. Fariya

    This is really very sad accident, may Allah bless them. Ameen

Sign in to join the conversation.